حیدرآباد۔21۔اپریل(اعتماد نیوز)جسٹس روہنی کو سابق میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج رہ چکی ہیں آج انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ لفٹسسٹ گورنر نجیب جنگ نے انہیں حلف دلوایا۔
چنانچہ آج انکی حلف برداری سے دہلی ہائی کورٹ میں 47سال کے بعد پہلی مرتبہ کسی خاتون جج کا تقرر عمل میں آیا۔ جسٹس روہبنی نے حیدرآباد کے عثمانیہ یو نیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔اس سے قبل وہ آندھرا پردیش لا جنرل رپورٹر اور ایگزیکیوٹو رپورٹر رہ چکی ہیں۔